سڈنی : آسٹریلیائی محکمہ صحت نے متنازعہ ڈاکٹر ڈینیئل لینزر کو ہر قسم کی پلاسٹک سرجری کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سزا سنائی ہے۔محکمہ صحت نے ان کی سوشل میڈیا پوسٹس کو ہٹانے کا بھی حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین ہیلتھ پریکٹیشنرز ایجنسی (AHPRA) نے ڈاکٹر ڈینیئل آرونوف پر کچھ شرائط عائد کیں جو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پلاسٹک سرجن قرار دیے جاتے ہیں۔ ان کے ٹک ٹاک پر 13 ملین سے زیادہ فالوورزتھے۔ ان کا اکاؤنٹ دو ہفتے قبل اچانک ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ .آسٹریلیا کے اے بی سی نیٹ ورک کے مطابق ایک ماہ قبل متنازعہ ڈاکٹر کے حوالے سے صحافتی تحقیقات کی گئی تھیں جس میں لینزر کلینکس پر تشویشناک کارروائیوں کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان میں حفظان صحت اور حفاظت کی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔