مریضہ کی ویڈیو بنانے والا ملازم معطل

   

ریاض : سعودی عرب کی وزارت صحت نے ایک ملازم کو اس وقت کام سے معطل کرنے کا اعلان کیا جب اس نے ایک مریضہ کی تصویر اُتاری۔ یہ تصویر اور ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب وہ ایک اسپتال میں طبی معائنے کیلئے آئی تھیں۔وزارت صحت نے تصدیق کی کہ ملازم کو مجاز حکام نے گرفتار کیا اور اس کے خلاف قانونی اقدامات کرنے کیلئے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی تصدیق کے بعد یہ ویڈیو بنانے والے ملازم کی نشاندہی کی گئی اور اسے کام کرنے سے روکتے ہوئے مجاز حکام نے معطل کیا اور قانون کے حوالے کردیا۔