مزدور کو آسام سے اگرتلہ پہنچنے 30,000 روپئے خرچ کرنا پڑا

   

٭ لاک ڈاون کے دوران مائیگرنٹ ورکرس کا اپنے وطن کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ 37 سالہ مزدور گوبندا دیب ناتھ نے آسام سے اپنے آبائی مقام تریپورہ کے اگرتلہ کو پہنچنے کیلئے 30,000 روپئے میں کار کرایہ پر لی اور دو دن ایک سفر کیا۔ تاہم اسے بڑی مایوسی ہوئی جب اس کی فیملی نے گھر میں داخلہ سے منع کردیا ، حالانکہ وہ کورونا وائرس کی جانچ میں منفی پایا گیاہے۔ اس کی بیوی نے کہا کہ اسے اپنی ماں اور بیٹی کی فکر ہے ۔ بہتر ہے کہ دیب ناتھ 14 یوم کورنٹائن سنٹر میں گزارے۔