مزدوروں کا عالمی دن، چیف منسٹر کے سی آر کی مبارکباد

   

حیدرآباد۔ چیف منسٹرچندرشیکھرراو نے مزدوروں کے عالمی دن (ورلڈ لیبرڈے )کے موقع پر مزدور وں و کسانوں کو مبارکباد پیش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مزدور طبقہ کے پسینہ سے ہی ترقی ممکن ہے اور بنی نوع انسان کی ترقی کا انحصار مزدور طبقہ کی سخت محنت پر منحصر ہے ۔مختلف صنعتوں میں کام کرنے کے ساتھ ہندوستان کی آبادی کی بڑی تعداد ذریعہ معاش کیلئے زراعت پر منحصر ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کسان اور دیگر اپنے روایتی پیشوں سے مزدور طبقہ ملک اور ریاست کی ترقی میں شراکت دار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ذات کی بنیاد پر کام کرنے والوں کیلئے اسکیمات پر عمل کیاجارہا ہے جو سماجی۔معاشی ترقی میں اپنا رول اداکرتے ہیں،دیہی معیشت کو مستحکم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تیاری کے شعبہ اور خدمات کے شعبہ کے ساتھ مزدوروں کی ترقی و بہبود کیلئے صنعتی پالیسی سے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا گیا۔