مزدوروں کو لے جانے والی لاری کی کنٹینر ٹرک کو ٹکر۔ ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد8مئی (یواین آئی)نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو لے جانے والی لاری کی کنٹینر ٹرک کو ٹکر کے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے اندل وائی منڈل کی قومی شاہراہ نمبر44پر پیش آیا۔یہ مزدور حیدرآباد سے مہاراشٹرکے ناگپور لاری میں جارہے تھے ۔جب لاری اس دیوی تانڈہ کے قریب پہنچی تو اس نے کنٹینر کو ٹکر دے دی۔زخمیوں کو علاج کے لئے نظام آباد کے جی جی اسپتال منتقل کردیاگیا۔