مزدوروں کیخلاف آمرانہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

لاک ڈاؤن کے باعث غریب طبقہ مشکلات کا شکار :دانش علی
نئی دہلی، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اور لوک سبھا رکن پارلیمان کنور دانش علی نے اتوار کو کہا کہ کورونا وبا کے سبب ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے محنت کش طبقہ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے ، ایسے میں اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی طرف سے تین سال تک کے لئے مزدور قوانین کو ملتوی کر دینا ،ان کے مفادات اور حقوق پر براہ راست حملہ ہے ۔مسٹر علی نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ حکومت کو ایسے حالات میں سنجید گی کا اظہار کرنا چاہئے تھا ، مزدوروں کے زخموں پر مرہم لگانے کی ضرورت تھی ۔ اتر پردیش کی حکومت کو اپنے اس آمرا نہ فیصلے کو فوری طور پر واپس لینا چاہئے ۔لیبر قوانین کو ختم کرنے سے سرمایہ دارانہ طاقتیں مزید مضبوط ہوں گی ۔ حکومت نے ہمیشہ مزدوروں کے مفادات کو درکنار کر کے امیر طبقات کا ساتھ دیا، جب لاک ڈاؤن میں ملک کا مزدور طبقہ زندگی اور موت کے درمیان جھول رہا ہے ، ایسے میں مزدوروں کو سہارا دینے کے بجائے یوگی حکومت نے ان کے مفادات پر حملہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا‘‘ مزدور ملک کی تعمیر کی بنیاد ہوتے ہیں ۔ حکومت نے ملک کی بنیاد کو مضبوط کرنے کے بجائے کمزور کرنے کا کام کیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔