مسئلہ کشمیر پر بھارت نے چین کے امیدوں پر پھیرا پانی، سلامتی کونسل میں چین کی کوششوں کو کیا مسترد

   

مسئلہ کشمیر پر بھارت نے چین کے امیدوں پر پھیرا پانی، سلامتی کونسل میں چین کی کوششوں کو کیا مسترد

 

نئی دہلی، 7 اگست (سیاست نیوز) 

بھارت نے جمعرات کے دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر اٹھانے کی چین کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے اسے بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ چین کو ایسی ناکام کوششوں سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے، آپ کو بتا دیں کہ چین نے اس سے پہلے بھی ایسی کوششیں کی تھیں، مگر عالمی برادری کی طرف سے چین کو اس معاملہ میں کچھ خاص حمایت نہیں ملی۔ 

 

وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ چین نے بھارتی حکومت کے زیر انتظام علاقہ جموں وکشمیر کے متعلق معاملوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحث شروع کی اس سے پہلے بھی چین نے ہندوستان کے داخلی امور میں دخل اندازی کی کوششیں کی ہیں۔ 

 

بھارت کے وزارت خارجہ نے کہا کہ اس مرتبہ بھی ان کی اس کوشش کو عالمی طور پر بہت کم حمایت ملی ہے، ہم اپنے داخلی معاملات میں چین کی مداخلت کو برداشت نہیں کرتے ہیں اور اسے مسترد کرتے ہیں، اور چین سے یہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے ناکام کوششوں سے سبق حاصل کریں۔