مساج کی آڑ میں جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب

   

حیدرآباد ۔ 15 نومبر (سیاست نیوز) مساج تھیراپسٹ کی آڑ میں جسم فروشی کے ریاکٹ کو پولیس نے بے نقاب کردیا جو پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں چلایا جارہا تھا۔ پولیس کے مطابق روڈ نمبر 12 میں ایرل اسپا کے نام سے ایک سنٹر چلایا جارہا تھا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی۔ اس اسپا سنٹر میں مساج تھیراپسٹ سے مساج کی پیشکش کی جارہی تھی اور اس کی آڑ میں نوجوان لڑکیوں سے جسم فروشی کروائی جارہی تھی۔ پولیس نے مشیرآباد کے ساکن 33 سالہ ابھیلاش اور ایرل اسپا کی منیجر لیکھنا جاومی کو گرفتار کرلیا۔ 5 گراہکوں کو بھی حراست میں لیا گیا جن میں ایک ڈاکٹر، چاکلیٹ کمپنی مالک، سافٹ ویر انجینئر اور واستو کورس کی تربیت پانے والا طالب علم شامل ہے۔ ابھیلاش اسپا سنٹر میں مساج کیلئے منی پور کی لڑکیوں کو استعمال کررہا تھا۔ منی پور سے لڑکیوں کو مساج اور مساج تھیراپسٹ کے نام پر منتقل کرکے لڑکیوں سے جسم فروشی کروائی جارہی تھی۔ پولیس نے اس سنٹر پر دھاوے کے بعد مزید اسپا سنٹرس کی جانچ شروع کردی ہے ۔ ع