مساجد کو آباد رکھنا ہر مسلمان کا فرض

   

عیدگاہ شمس آباد میں مولانا سید مصطفی علی صوفی سعید پاشاہ قادری کا خطاب
شمس آباد ۔ 30 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : عیدگاہ شمس آباد میں عید الاضحی کی نماز سینکڑوں مسلمانوں نے خشوع و خضوع کے ساتھ ادا کی ۔ مولانا سید مصطفی علی صوفی سعید پاشاہ قادری خطیب عیدگاہ نے امامت و خطابت کرتے ہوئے قربانی کے فضائل پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ حضرت ابراہیم ؑ حضرت اسمعیلؑ کی قربانی سب سے افضل ہے ۔ ہمیں قربانی کسی کو بھی خوش کرنے یا دکھانے کے لیے نہیں بلکہ اللہ کو راضی کرنے کے لیے دینی چاہئے ۔ قربانی اللہ کو پسند ہے ۔ مولانا نے کہا کہ ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے مساجد کو آباد رکھنا چاہئے ۔ جس سے ہماری دنیا و آخرت بہتر ہوگی ۔ شمس آباد کے مساجد میں بھی عید الاضحی کی نماز کا اہتمام کیا گیا ۔ میونسپل آفس کی جانب سے فضلات کے لیے بڑے کورس تقسیم کئے گئے اور آٹوز و ٹرایکٹر کے ذریعہ وقت پر کچرا حاصل کرلیا گیا ۔ شمس آباد پولیس کی جانب سے عیدگاہ اور مساجد پر پولیس کا بہترین بندوبست کیا گیا تھا ۔ عید الاضحی کے موقع پر بی آر ایس اور کانگریس قائدین نے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ۔۔