مسافر طیارہ حادثہ : تحقیقاتی رپورٹ میں پائلٹس ذمہ دار

   

کٹھمنڈو : نیپال میں رواں سال جنوری میں ہونے والے مسافر طیارہ کے حادثہ کا ذمہ دار پائلٹوں کو قرار دے دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ حادثہ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق نیپالی ائیر لائن کا مسافر طیارہ پائلٹوں کی غلطی کی وجہ سے تباہ ہوا۔ تحقیقاتی پینل کی رپورٹ کے مطابق پائلٹوں نے غلطی سے طیارہ کی بجلی منقطع کرنے والا لیور دبا دیا تھا، معلومات نہ ہونا اور ایس او پیز پر عملدر آمد کی کمی حادثہ کی وجہ بنی۔
ترکیہ کے ڈرون جنگی طیارہ کی پہلی کامیاب پرواز
استنبول : ترکیہ کے ڈرون جنگی طیارہ عنقاتھری نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردغان نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ترک ایرو انڈسٹری توساش کے تیار کردہ ڈرون جنگی طیارہ عنقا 3 نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عنقا اپنی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ملک کی دفاعی صنعت میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔