مسافر طیارہ میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا

   

Ferty9 Clinic

ناگپور : مسافر طیارہ میں خاتون کو بچھو نے کاٹ لیا۔ میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا، ایئر انڈیا کا جہاز ناگپور سے ممبئی جارہا تھا۔ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد ڈاکٹر نے خاتون کا معائنہ کیا اور بعد ازاں اسپتال میں علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔ ایئر لائن نے واقعہ کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق طیارہ کا مکمل معائنہ کر کے بچھو کو ڈھونڈ لیا گیا اور جہاز میں فیومیگیشن بھی کردی گئی۔ میڈیا کے مطابق اس سے قبل اسی کمپنی کے طیارہ سے سانپ بھی مل چکا ہے۔