پٹنہ : ریاست بہار میں ایک خراب اور ناکارہ طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا۔ میڈیا کے مطابق اس اسکریپ ہوائی جہاز کو ممبئی سے آسام لے جایا جا رہا تھا، طیارہ کو ایک بڑے ٹرالر کے ذریعہ منتقل کیا جارہا تھا، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ میڈیا کے مطابق طیارہ کے پھنس جانے کی وجہ سے سڑک بلاک ہوگئی جس کے باعث کچھ دیر تک ٹریفک بھی رْکا رہا۔ رپورٹس کے مطابق مقامی ٹرک ڈرائیوروں اور رہائشیوں کی مدد سے جہاز کے حصہ کو نکالا گیا جس کے بعد ٹریفک معمول پر آگیا۔