اوٹاوا: کینیڈا کے شمال مغربی علاقے میں چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو لے کر جا رہا تھا کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔ حکام کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے فورا بعد گر کر تباہ ہو گیا، حادثہ رن وے سے تقریبا ًایک کلو میٹر کے فاصلے پر ہوا۔ طیارہ حادثے میں ایک شخص جان بچانے میں کامیاب ہو گیا جس نے پیراشوٹ کے ذریعے طیارہ سے چھلانگ لگا دی تھی۔حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور بچ جانے والے شخص کی حالت سے متعلق حکام نے کچھ نہیں بتایا تاہم تحقیقات میں اس سے بھی مدد لی جائے گی۔