حیدرآباد۔/7 اپریل، ( سیاست نیوز) مسافر کی رقم لے کر فرار ہونے والے کار ڈرائیور کو مائیلاردیوپلی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ شکایت کے اندرون 8 گھنٹے پولیس نے کار ڈرائیور 28 سالہ بوڈو راجو ساکن کومپلی کو گرفتار کرلیا۔ شکایت گذار جگدیشور راؤ نے پولیس کو بتایا کہ اس نے سوچترا کومپلی سے بالا نگر محبوب نگر روانگی کیلئے ایک کیاب کرایہ پر حاصل کی۔ جگدیشور کمپنی کے کاروباری معاملات کیلئے جارہا تھا۔ اس وقت اس کے پاس 15 لاکھ روپئے موجود تھے۔ جیسے ہی کار اولڈ کرنول روڈ کاٹے دھان علاقہ میں پہنچی جگدیشور ضرورت سے فارغ ہونے کیلئے کار سے اُتر گیا۔ اس بات کا فائدہ اٹھاکر کار ڈرائیور رقم کے ساتھ فرار ہوگیا۔ جگدیشور کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا اور اندرون8 گھنٹے رقم کے ساتھ کار ڈرائیور بوڈو راجو کو اس کے مکان سوچترا سے گرفتار کرلیا۔ ع