مستاباد میں برقی سب اسٹیشن کے آپریٹر کا بے دردانہ قتل

   

Ferty9 Clinic

گمبھی راؤ پیٹ۔/18 ستمبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجنا سرسلہ ضلع کے مستاباد پولیس اسٹیشن حدود میں واقع موضع کونڈہ پور میں کل رات دیر گئے نامعلوم افراد نے برقی سب اسٹیشن میں آپریٹر کے طور پر ڈیوٹی انجام دینے والے این سرینواس نامی نوجوان کا بے دردی کے ساتھ وزنی پتھرسے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا۔ایس آئی مستاباد انیل نے موقع واردات کا تفصیلی طور پر معائنہ کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ واقعہ کے سبب موضع میں عوام پر ہیبت طاری ہوگئی۔ مہلوک سرینواس کا تعلق موضع یلنتہ کنٹہ سے بتایا گیا ہے۔