مستحق خاندانوں میں ایکس گریشیا چیکس کی تقسیم

   

جڑچرلہ ۔ حال ہی میں جڑچرلہ حلقہ اسمبلی کے بالانگر منڈل ، راجہ پور منڈل سے تعلق رکھنے والے مہلوکین جو برقی کرنٹ کے زد میں آکر 5 افراد کرنٹ شاک سے جن کی موت واقع ہوگئی تھی ۔ اطلاع پاکر جڑچرلہ رکن اسمبلی و سابقہ وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی جائزہ لیکر ان کے ورثاء کو حکومت کی جانب سے رقم دلوانے کا تیقن دیا تھا جو آج رکن اسمبلی جڑچرلہ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے ہاتھوں یادماں موضع ترملاپور ، سوریا پی تانڈہ ، ستیہ نارائنا ، گنڈیڈ موضع ، بی سونی چناویلی موضع کے سوپنا نرلہ پلی موضع سے تعلق رکھنے والے مہلوکین کے پانچ خاندانوں میں ان کے ورثاء کو فی کس 5,00,000 پانچ لاکھ روپئے رقم کے چیکس رکن اسمبلی جڑچرلہ کے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر راجہ پور اور بالانگر منڈلوں کے سرپنچ اور ٹی ار ایس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔


عرس حضرت شاہ محمد عبدالوہاب المعروف احمد نماؒ
محبوب نگر ۔ زیر نگرانی جناب مبشر احمد شاہد پیراں اور مولانا الحاج محمد عبدالرفیق جنیدی شاہ کی صدارت میں یکم جون بروز چہارشنبہ بعد نماز عشاء عرس مبارک حصرت محمد عبدالوہاب شاہ صاحب قبلہؒ کوتنے پلی ، منڈل راجاپور ، ضلع محبوب نگر و جلسہ فیضان اولیاء ہو رہا ہے ۔ جلسہ کا آغاز جناب قاری محمد عقیل احمد جنیدی کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ جناب قاری محمد معید جنیدی ، حافظ محمد اشفاق قادری چشتی ، جناب محمد مشتاق قادری چشتی بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے ۔ جلسہ فیضان اولیاء سے مولانا حافظ و قاری محمد فریدالدین ، مولانا حافظ و قاری سید منور علی نقشبندی قادری ، مولانا محمد محسن پاشاہ قادری شرکت و خطاب کریں گے ۔