مستقبل میں کورونا کے 10 نئے ویرینٹ منظر عام پر آئیں گے

,

   

اومی کرون ہلاکت خیز نہیں، عوام ماسک کے استعمال کو لازمی کرلیں، ڈاکٹر سرینواس راؤ کا مشورہ
حیدرآباد17 ڈسمبر (سیاست نیوز) ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ عوام کو کورونا کے نئے اومی کرون ویرینٹ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ یہ ویرینٹ اگرچہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس سے ہلاکتوں کا خطرہ نہیں ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرینواس راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں اومی کرون کے سماجی پھیلاؤ کی کوئی مثال موجود نہیں ہے اور آج تک کسی مقامی شخص میں یہ ویرینٹ نہیں پایا گیا۔ تلنگانہ میں ابھی تک اومی کرون کے 8 متاثرین کا پتہ چلا اور یہ تمام بیرونی ممالک سے حیدرآباد آئے ہیں۔ اس طرح یہ کیسس امپورٹیڈ قرار دیئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہنمکنڈہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون میں اومی کرون وائرس کا پتہ چلا ہے ۔ سرینواس راؤ کے مطابق اومی کرون سے متعلق افراد میں 75 فیصد ایسے ہیں جن میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر یکم ڈسمبر سے بیرونی مسافرین کی جانچ کا آغاز کیا گیا ۔ ایرپورٹ پر ابھی تک 9 مسافرین اومی کرون سے متاثر پائے گئے ، ان میں سے ایک مغربی بنگال روانہ ہوچکا ہے، دیگر 8 مسافرین میں 2 کا تعلق جوکھم والے ممالک سے ہے جبکہ 6 متاثرین غیر جوکھم والے ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ کینیا سے 3 ، دبئی 2 ، سوڈان ، برطانیہ ، ابوظہبی اور چیک ریپبلک سے آنے والے ایک ایک مسافر میں اومی کرون وائرس کا پتہ چلا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملک کی 11 ریاستوں میں ابھی تک اومی کرون کے 88 کیسس منظر عام پر آئے ہیں جبکہ 90 ممالک اومی کرون سے متاثر ہیں۔ دنیابھرمیں اومی کرون سے صرف ایک موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈاکٹر سرینواس راؤ نے بتایا کہ مستقبل میں کورونا کے مزید 10 نئے ویرینٹ منظر عام پر آسکتے ہیں۔ عوام کو اومی کرون کے بارے میں خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ویکسین حاصل نہ کرنے والے افراد میں اومی کرون سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ انہوں نے آپ کو مشورہ دیا کہ وہ علامتوںکے منظر عام پر آنے کی صورت میں کورونا ٹسٹ کرائیں۔ انہوں نے گھر اور باہر دونوں مقامات پر لازمی استعمال کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اومی کرون وائرس سے بچاؤ میں ماسک کا استعمال معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے عوامی مقامات پر کورونا فوائد پر سختی سے عمل آوری کا مشورہ دیا اور کہا کہ ریاست میں 97 فیصد افراد نے کورونا کی پہلی خوراک حاصل کرلی ہے۔ 11 اضلاع میں صد فیصد ٹیکہ اندازی مکمل ہوچکی ہے۔ 56 فیصد افراد نے کورونا کی دونوں خوراک حاصل کرلی ہے۔ سرینواس راؤ نے کہا کہ مرکزی حکومت کے گائیڈ لائینس کے مطابق ایرپورٹ پر مسافرین کی جانچ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ جوکھم اور غیر جوکھم والے ممالک سے آنے والے مسافرین کی جانچ کی جارہی ہے۔ ر