مسجد الحرام میں اسمارٹ سسٹم سے کراوڈ مینجمنٹ میں بہتری

   

ریاض ۔15 ؍جنوری ( ایجنسیز )مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال سے کراوڈ مینجمنٹ کو بہتر بنایا گیا ہے۔مسجد الحرام کے داخلی و خارجی راستوں پر نصب جدید سینسرز کے ذریعے زائرین کی آمد ورفت کو بہتر اندازمیں منظم کیا جاتا ہے۔ زائرین کی سیفٹی اور عبادت کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ایس پی اے کے مطابق جنرل اتھارٹی نے واضح کیا کہ’ کراوڈ مینجمنٹٹ کیلئے استعمال کیا جانے والا نظام ایک اہم تیکنیکی ستون ہے۔ریئل ٹائم ڈیٹا کی مدد سے فیلڈ ٹیموں کو مسجد الحرام میں زائرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے راہداریوں اور مختلف مقامات پر انتظامات کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔سمارٹ ٹیکنالوجی زائرین کی آمد ورفت کو آسان بنانے کے ساتھ ہجوم میں کمی، سیفٹی اور انہیں آرام پہنچانے میں بھی مددگار ہے۔سمارٹ کاونٹنگ سسٹم کے ذریعے مسجد الحرام کے اندر مختلف مقامات پر زائرین کی تعداد کا درست اندازہ لگانے سے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خدمات اور زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔