مسجد الحرام میں افطار کرانے کیلئے ضوابط جاری

   

ریاض : سعودی عرب میں ادارہ امور حرمین کی جانب سے مسجد الحرام میں افطاری دسترخوان کے ضوابط جاری کردیے گئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مسجد الحرام میں فلاحی تنظیموں اور انفرادی طور پر افطار دسترخوان لگانے کے لیے پرمٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستوں کی وصول کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں رمضان المبارک کے دوران اجازتکے بغیر افطار دسترخوان نہیں لگایا جاسکتا۔ دسترخوان لگانے والوں کو ادارہ امورحرمین نے ہدایت کی ہے کہ وہ مطلوبہ معیار کے مطابق افطار فراہم کریں۔