جدہ : سعودی عرب میاں حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں زائر خواتین کی سہولت اور عبادت میں یکسوئی فراہم کرنے کیلئے 68 نئے ’مصلی‘ قائم کیے ہیں۔ مصلی عربی زبان کا لفظ ہے۔ اس سے مراد وہ جگہ ہے جہاں نماز ادا کی جاتی ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام میں 68 خواتین کے مصلے تمام سہولتوں سے آراستہ ہیں۔ بہترین قالین بچھائے گئے ہیں۔ خصوصی شیلف میں قرآن مجید کے نسخے رکھے گئے ہیں۔ مذہب سے متعلق سوالات کا جوا ب دینے کیلئے مستند عالم خواتین تعینات کی گئی ہیں۔مسجد الحرام کے ماتحت خواتین کی انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان ’مصلی‘میں صف بندی کا بھی اہتمام کرایا جا رہا ہے۔ فارغ وقت سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔‘زائر خواتین کیلئے قرآن پاک کی تعلیم کا بھی اہتمام ہے جو خواتین قرآن حفظ کرنا چاہتی ہیں۔ انہیں اس کی سہولت مہیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو زائر خواتین احادیث مبارکہ اور فن قرآت میں دسترس حاصل کرنا چاہتی ہوں ان کیلئے درس حدیث اور درس قرآن کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بتایا کہ معذرو زائر خواتین کو وہ تمام سہولتی مہیا ہیں جن کی انہیں ضرورت پڑتی ہے۔ ان کیلئے خصوصی وہیل چیئرز کا بندوبست ہے۔