مسجد الحرام میں منبر پر چڑھنے کی کوشش پر گرفتار شخص نے امام مہدی ہونے کا دعویٰ کیا

   

مکہ مکرمہ۔ گزشتہ روز مسجد الحرام میں نماز جمعہ کے خطبہ کے وقت اس وقت پریشان کْن صورت حال پیدا ہو گئی تھی، جب ایک شخص نے بھاگ کر منبر پر چڑھنے کی کوشش کی تھی، تاہم منبر کے پاس کھڑے سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے منبر پر چڑھنے کے دوران دبوچ کر اس کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔مکہ پولیس کے مطابق اس شخص کی عمر چالیس سال سے زائد ہے۔ تفتیش کے دوران اس نے اپنے امام مہدی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْمت مْسلمہ اْسی کا انتظار کر رہی ہے۔ ملزم کے خلاف اس سنگین حرکت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس کے علاوہ اس کی ذہنی صحت کی بھی جانچ کروائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے جلد مزید تفصیلات سامنے آجائیں گے۔فی الحال اس شخص کا نام اور قومیت ظاہر نہیں کی گی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز واقعہ کے وقت شیخ بندربلیلہ خطبہ جمعہ دے رہے تھے۔جب ایک شخص نے بھاگ کر منبر پر چڑھنے کی کوشش کی۔