مسجد حرام میں بارش سے نمٹنے کا ہنگامی منصوبہ نافذ

   

ریاض: دو مقدس ترین مساجد کی صدارت عامہ نے بارش سے متعلق تیاریوں میں اضافہ کیا ہے اور بیت اللہ شریف کی مسجد حرام میں بارش سے نمٹنے کیلئے ہنگامی منصوبہ نافذ کردیا ہے۔جنرل پریذیڈنسی برائے مسجد حرام و مسجد نبویؐ نے دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے ضیوف الرحمٰن کی سہولت اور انہیں پریشانی سے بچانے کے لیے منصوبہ کا نفاذ کیا۔صدارت عامہ برائے مسجد حرام و مسجد نبویؐ کی نمائندگی میں ایجنسی برائے ماحولیاتی تحفظ اور خدمات نے بارش کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی طور پر 200 سے زائد سپروائزرز اور مبصرین، 4 مرد و خواتین کارکن اور 500 سے زیادہ آلات کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔ پانی خشک کرنے کے آلات اور دھلائی کے سازو سامان کو حرم کے اندر اور باہر تقسیم کیا گیا۔ہنگامی منصوبوں کو تیز کرتے ہوئے بارش سے قبل ہی احتیاطی طور پر سہولیات کی فراہمی کیلئے کام شروع کر دیا گیا۔