ریاض : مسجد حرام کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے صدارتِ عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائندہ گروپنگ کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے حجاج اور عمرہ زائرین کو منظم کرنے کی مسجد حرام کے صحنوں میں مخصوص داخلی راستوں پرچھان بین کیلئے مقرر کردہ تین مقامات پراسٹریٹجک منصوبوں پر عملدرآمد شروع کیا ہے۔ مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کی ر ہنمائی اور ان کے گروپس کو منظم کرنے کیلئے شاہ عبدالعزیز گیٹ، شاہ فہد گیٹ، اور باب علی رضی اللہ عنہ گیٹ مختص ہیں جہاں ملازمین کا کام یہ ہے کہ وہ حجاج کرام اور زائرین کی سہولت کو یقینی بنائیں گے۔ پھر انہیں صحن میں داخل ہونے کے لیے مقرر کردہ راستے کی طرف رہنمائی کریں گے اور نماز ادا کرنے کے لیے حجر اسود کے قریب زائرین کے داخلے اور باہر نکلنے کا انتظام کریں گے۔جنرل تفویج پر نظر رکھنے والی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ریان سقطی نے داخلے کے عمل میں پیدل چلنے والوں میں عازمین کی ہموار پیروی اور زیادہ بھیڑ نہ ہونے پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہیں طواف کے آغاز کی ہدایت کی۔