مسجد حرام و مسجد نبوی میں نماز تراویح کی 10 رکعتیں ہوں گی: امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس کا اعلان، اعتکاف بھی منسوخ

,

   

ریاض: کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ کئی ملک لاک ڈاؤن ہیں۔ سعودی عرب میں بھی کئی طرح کی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ مسجد میں حرام میں طواف پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ عمرہ پربھی پابندی عائد ہے۔ مملکت کے کئی شہروں میں کرفیو کا نافذ ہے۔ مسلمانوں کا مقدس مہینہ قریب ہے۔ اس ماہ میں مسلمان اپنے رب کی رضا کیلئے روزہ رکھتے ہیں اور رات میں لمبی نمازیں جس کو تراویح کہتے ہیں۔ اس ماہ کے اخیر دہے میں مسلمان اعتکاف کے نام سے مسجد میں قیام پذیر ہوتے ہیں۔ جنرل کمیٹی آف افیر مسجد حرام و مسجد نبوی کے صدر و مسجد حرام کے امام الشیخ عبدالرحمن السدیس نے آج اہم اعلانات کئے ہیں۔

حرمین شریفین کی ویب سائٹ، ٹوئٹر اکاؤنٹ اور فیس بک پیج پر شیخ عبدالرحمن السدیس امام و انچارج مسجد حرام و مسجد نبوی نے اعلان کیا کہ مسجد میں حرام و مسجد نبوی میں عام لوگوں کو آنے اجازت نہیں رہے گی۔ صرف اسٹاف اور ملازمین کو دن میں پانچ وقت کی نماز اور تراویح کی اجازت رہے گی۔ نماز تراویح بند دروازوں کے سامنے پڑھی جائے گی۔ نماز تراویح 20 رکعتوں کے بجائے صرف 10 رکعت ادا کئے جائیں گے۔ واجب الوتر ادا کی جائے گی۔ افطار کا پروگرام منسوخ رہے گا۔ مکہ و مدینہ شہروں میں افطار باسکٹس تقسیم کئے جائیں گے۔ عمرہ بھی تااطلاع ثانی ملتوی رہے گا اور اعتکاف بھی منسوخ رہے گا۔

ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا ہے کہ 29 رمضان المبارک تک قرآن مجید مکمل کرلیا جائے گا۔ دعائے قنوت بھی اختصار میں پڑھی جائے گی۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی دو زیادہ مقدس مسجدیں مسجد حرام و مسجد نبوی میں اب اعتکاف یا رات میں قیام کی اجازت نہیں رہے گی۔ سعودی عرب کے علماء کرام، کونسل کے سینئر اسکالر اور محکمہ صحت کے ایک اعلی اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔قبل ازیں مملکت کے علماء نے عالم اسلام کے ان تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جن کے ملک میں لاک ڈاؤن ہے، وہ رمضان المبارک کے موقع پر اپنے گھروں پر ہی عبادت کریں۔ سعودی عرب کے ایک معتبر مفتی نے جمعہ کو کہا کہ کوویڈ۔19 کے پیش نظرمملکت میں رمضان المبارک کے موقع پر تراویح و نماز عیدالفطر گھروں پر ہی ادا کریں۔