مسجد طور پٹلم کے روبرو سی سی روڈ کی تعمیر

   

پٹلم ۔ ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے سی سی روڈوں کی تعمیری کاموں کی منظوری عمل میں لائی گئی۔ پٹلم المساجد کمیٹی کے صدر محمد عبدالقدوس اور نائب صدر شیخ کریم منڈل پرجا پریشد صدر کویتا وجئے سے مسجد طور پٹلم کے باب داخل کے مقابل سی سی روڈ کی تعمیر کے لئے نمائندگی کی۔ انہوں نے غور و خوص کرتے ہوئے منظوری دے دی اور سی سی روڈ کے کام کا آغاز کیا گیا۔ مسجد کے خطیب حافظ محمد شعیب جنیدی، ملک پٹیل، شیخ حسین، محمد ربانی ، شیخ ایوب، شیخ خواجہ نمائندہ سیاست محمد کلیم الدین پٹلم نے منڈل پرجا پریشد صدر کویتا وجئے سے اظہار تشکر کیا۔

جگتیال میں پرجاوانی، عوامی مسائل کی سماعت
جگتیال ۔ آج بروز پیر شہر جگتیال کے آئی ایم اے ہال میں منعقدہ پرجا وانی پروگرام میں ضلع کلکٹر جی روی نے ضلع کے مختلف علاقوں سے آنے والی عوام کے مسائل کی سماعت کی۔جس میں 16 مختلف درخواستیں موصول ہوئیں۔اس موقع پر ایڈشنل کلکٹر بی۔ ایس ۔لتا،انچارج ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی اروند کمار ، ضلعی عہدیدار اور دیگر موجود تھے۔