مدینہ منورہ ۔ مسجد نبویﷺ میں دو طرح کی گھڑیاں نصب ہیں ایک تو وہ جو خودکار نظام سے چلتی ہیں اور دوسری وہ ہیں جو شمسی گھڑیاں ہیں۔ شمسی نظام والی گھڑیوں سے نماز کے اوقات کا منتظم ساعاتی کہلاتا ہے۔ مسجد نبویﷺ میں یہ طریقہ 400 برس سے زیادہ عرصے سے رائج ہے۔ اہل مدینہ شمسی نظام سے چلنے والی گھڑیوں کے منتظم کو الساعاتی کے نام سے جانتے ہیں۔ 63 سالہ ساعاتی عبدالغفور بن عبدالغنی نے کہا ہے کہ وہ اس خدمت پر 35 برس سے مامور ہیں۔ روزانہ نماز عشا کے بعد مسجد نبویﷺ میں نصب شمسی گھڑیوں میں اوقات نماز سورج کے طلوع، غروب اور زوال کے حساب سے ہم آہنگ کرتے ہیں۔
