مدینہ منورہ : مسجد نبوی میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار سے زاید نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی جبکہ 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسول? کی زیارت کی۔ حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھاریٹی کے مطابق 2 لاکھ 69 ہزار 238 افراد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے۔ زائرین کی سہولت کے لئے مختلف زبانوں میں ترجمہ کی خدمات 10 ہزار 302 افراد کو فراہم کی گئیں۔ مسجد نبوی میں زائرین کے لئے 1 لاکھ 34 ہزار سے زاید افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے، جن میں روزہ داروں کے لئے مزیدار کھانے شامل تھے۔ اس کے علاوہ 1 ہزار 360 ٹن زمزم کی فراہمی کی گئی اور 150 نمونے لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے جمع کیے گئے۔ مسجد کی صفائی اور سینیٹائزنگ کے لئے 21 ہزار 181 لیٹر جراثیم کش مادے کا استعمال کیا گیا۔