ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں پولیس نے ڈھاکہ کے مشرقی علاقہ کومیلہ کی ایک مسجد کی سیڑھیوں پر ایک خاتون کے ساتھ رقص کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یاسین نامی سوشل میڈیا اسٹار کو مسجد میں رقص کرنے، اس کی ویڈیو بنانے، اداکاری کرنے اور پھر اسے سوشل میڈیا پر نشر کرنے جیسے الزامات کا سامنا ہے۔ اس نوجوان کو مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔