مسجدالجبیل کی بحالی کے بعد عیدالاضحی کی پہلی نماز

   

طائف : 11جون ( ایجنسیز) عید کی پاکیزہ ساعتوں اور تاریخ کی خوشبو سے لبریز ایک روح پرور منظر میں طائف کے جنوبی علاقے ثقیف کے مرکز میں واقع مسجد الجبیل کی از سرنو تعمیر و تزئین کے بعد وہاں عیدالاضحی کی پہلی نماز ادا کی گئی ۔ یہ تعمیر محمد بن سلمان کی جانب سے تاریخی مساجد کی تعمیر و ترقی کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کا حصہ ہے ۔ یہ عید ایک منفرد موقع بن گئی جس نے مکہ مکرمہ صوبے کی ایک قدیم مسجد میں نئی زندگی پھونک دی ۔ عید کے روز صبح کی تکبیرات کے ساتھ ہی مقامی لوگ اس تاریخی مسجد کی طرف امڈ آئے جس کی تعمیر کو 300سال سے زائد عرصہ گزچکا ہے ۔ مسجد کی راہ داریاں اور نماز کی جگہ خوشی ، روحانیت اور شکرگزاری کے مناظر سے بھر گئیں ، جب کہ قومی مصنوبہ نے اس کے خد و خال کو بحال کرتے ہوئے اس کی اصل فن تعمیر کو بھی محفوظ رکھا ۔