مسعود اظہر کے سلسلہ میں ہندوستان کو عالمی برادری کی حمایت حاصل ہے : وزیر خارجہ شسما سوراج

,

   

Ferty9 Clinic

ہندوستان نے جمعہ کے روز یہ دعوہ کیا ہے کہ اسے پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے گرو مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دئیے جانے کے لیے عالمی برادری کی قابل ذکر حمایت حاصل ہے ، انہوں نے کہا کہ اس یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ ہماری سفارت کاری کی ناکامی نہیں ہے بلکہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے ۔
وزیر خارجہ شسماسوراج نے ٹویٹ کیاتھا کہ مسعود اظہر اقوام متحدہ کی سلامی کونسل کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لیے حسب امید انکی حمایت حاصل ہوئی ہے ۔
وزیر خارجہ کا یہ بیان فرانس میں مسعود اظہر کی جائدادوں کو اپنے قبضہ میں لینے کے بعد آیا ہے ۔فرانس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وہ یورپ کے دیگر ممالک سے بھی مسعود اظہر کی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد اور انکے گروہوں کی فہرست جاری کرنے کی تجویز رکھی تھی ۔
وزیر خارجہ نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے ہندوستان کی سفارت کاری کی ناکامی کے الزامات پر کہا کہ ایسے الزامات عائد کرنے والے رہنما حقائق کی جانچ پڑتال کریں تو پائیں گے کہ ہندوستان 2009 میں اکیلا کھڑا تھا، لیکن آج 2019 میں ہندوستان کو پوری دنیا کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں مسعود اظہر پرپابندی عائد کرنے کی تجویز امریکہ، فرانس اور برطانیہ نے پیش کی تھی، جسے سکیورٹی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14 کی حمایت حاصل ہوئی۔ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، اٹلی، جاپان، تجویز پیش کرنے میں پیش پیش رہے ۔
سشما سوراج نے کہا کہ مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی جانب سے پابندی عائد کرنے والی کمیٹی کے دائرے میں لانے کےلئے چار تجویز لائی گئی تھی۔ 2016 میں ہندوستان کی تجویز کو مشترکہ طور پر پیش کرنے والوں میں امریکہ، برطانیہ اور فرانس شامل تھے۔