مسقط مشرقی وسطیٰ کا بہترین ایرپورٹ

   

صلالہ : مشرق وسطیٰ کے بہترین ایئرپورٹس میں مسقط انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 15 سے 25 ملین مسافروں کے زمرے میں شامل کرلیا گیا ہے، جبکہ 20 لاکھ مسافروں کی کے زمرے میں صلالہ ایئرپورٹ مشرق وسطیٰ کے بہترین ایئرپورٹس کی فہرست میں شامل ہوگیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان دونوں ایئر پورٹس نے مشرق وسطی میں سب سے زیادہ وقف عملہ، سب سے آسان سفر، اور صاف ترین ہوائی اڈے کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ ائیرپورٹس کونسل انٹرنیشنل نے ٹریول ٹکنالوجی کمپنی ’’Amadeus’’کے اشتراک سے جمہوریہ کوریا کے انچیون میں ایک تقریب منعقد کی تھی، جس میں جیتنے والے ہوائی اڈوں کا انتخاب ہوائی اڈے پر جمع کیے گئے مسافروں کے سروے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ مسقط کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے مسافروں کے لحاظ سے ایک بڑی چھلانگ لگائی ہے اور بہت کم وقت کے دوران اس کی ترقی کی دوڑ میں حیران کن اضافہ سامنے آیا ہے۔