مسقط میں مسجد پر حملے میں ہلاک ہندوستانی شہری کی لاش وطن واپس بھیجی جائے گی

   

مسقط: عمان کی راجدھانی مسقط میں ہندوستانی سفارت خانے نے آج کہا کہ، سفارت خانہ نے مسقط میں ایک شیعہ مسجد کے قریب پیر کے روز فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی شہری کی لاش وطن بھیجنے میں مکمل مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور سفارت خانے کے اہلکاروں نے حملے میں زخمی ہونے والے تین ہندوستانیوں سے ملاقات بھی کی ہے۔ہندوستانی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ سفیر امت نارنگ نے آج فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے ہندوستانی باشا جان علی حسین کے بیٹے توصیف عباس سے بات کی۔ سفیر نے حسین کے جسدخاکی کو ہندوستان واپس لانے کے لیے خاندان کو مکمل تعاون اور دیگر تمام مدد کی یقین دہانی کرائی۔