نئی دہلی۔26 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر دفاع ہند راج ناتھ سنگھ نے بالا کوٹ واقعہ کے ایک سال مکمل ہونے پر ترتیب دیئے گئے ایک پروگرام میں کہا کہ ہندوستان کی مسلح افواج میں دہشت گردی سے نمٹنے اب کافی تبدیلیاں آچکی ہیں اور ہماری مسلح فوج دہشت گردوں کا سر کچلنے سرحد پار جانے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال 26 فروری کو ہندوستانی فضائیہ کے کئی لڑاکا طیاروں نے پاکستان کے بالا کوٹ میں واقع دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا جو دراصل 14 فروری کو جموں کشمیر کے پلوامہ ڈسٹرکٹ میں جیش محمد کے دہشت گردوں کے ہ اتھوں ہندوستان کے 40 سی آر پی ایف جوانوں کی ہلاکت کا انتقام تھا۔