نظام آباد :22؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز فینانس کارپوریشن کی جانب سے ضلع نظام آباد میں مسلم اقلیت سے تعلق رکھنے والے امیدواروںکو مختلف پیشہ وارانہ روزگار سے مربوط سہ ماہی کورس میں داخلوں کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر ڈی رمیش نے اپنے جاری کردہ ایک صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ ان کورس جن میں پی جی ڈی سی اے تعلیمی قابلیت میٹرک ؍ انٹر ، ٹیلرنگ ، ایمباڈیری ، زگ زاگ، مہندی ڈیزائننگ ، تعلیمی قابلیت میٹرک ، پرائمری ٹیچر ٹریننگ تعلیمی قابلیت انٹر ، ڈگری رکھنے والے جن کی عمر 18تا 35 سال کے درمیان ہو درخواست دینے کے اہل ہیں ۔ شہری علاقوں کیلئے دو لاکھ اور دیہی علاقوں کیلئے ایک لاکھ پچاس ہزار سالانہ آمدنی رکھی گئی ہے تمام چار کورسز میں ہر ایک کورس کیلئے 30 نشستیں مختص کی گئی ہے دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواست ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفیر آفیسر نظام آباد جدید کلکٹریٹ کامپلکس سکنڈ فلور نظام آباد یا بیت المال کے دفتر واقع آٹو نگر نظام آباد پر 25؍ فروری راست طور پر داخل کرسکتے ہیں ۔