مسلم اور یہودی نوجوانوں کے گروپ کی جانب سے بے گھر افراد کیلئے لنچ

   

ایڈمونٹن ۔یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)کینیڈا کے صوبہ البرٹا کے شہر ایڈمونٹن میں مسلم اور یہودی نوجوانوں کے گروپ نے بے گھر افراد کی خدمت کرتے ہوئے ان میں کھانا تقسیم کیا ۔ دو مختلف مذاہب کے گروپس کے نوجوان لڑکے لڑکیاں مل کر کیر پیکیج کے علاوہ لنچ سرویس بھی فراہم کی ۔ مقامی لیڈر نسرین مہری ۔ ترابین نے کہا کہ میں حقیقت میں ان بے گھر لڑکیوں کو پڑھانا چاہتی ہوں ۔ دوسروں کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے ۔ اس دنیا میں کئی لوگ ضرورت مند ہوتے ہیں ۔ وہ اپنے ساتھی گروپ کے لڑکیوں کو بھی اس کام کیلئے تیار کرارہی ہیں اور کئی سالوں سے یہ کام انجام دیا جارہا ہے ۔ اس مرتبہ ہم نے مقامی یہودی کلیسہ میں لنچ کا اہتمام کروایا تھا ۔ میں سمجھتی ہوں کہ یہ عظیم موقع ہوگا جہاں پر پہلی مرتبہ ہم تمام رضاکارانہ طور پر یکجا ہورہے ہیں ۔ ایک دوسرے کے کلچر سے واقفیت رکھنا اور ہمارے اقدار میں پائے جانے والے اختلافات کو سمجھنا ضروری ہے ۔