مسلم خاتون ٹرین میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے فوت

   

کاماریڈی /14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاماریڈی میں مہاراشٹرا کی ایک خاتون کی دوران سفر ٹرین میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق مہاراشٹرا کے واشیم ضلع کے رسوڑ تعلقہ کے واگھی گاؤں سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ رشیدہ بیگم اپنے نواسہ کے ساتھ انٹرسٹی ایکسپریس سے قبل حیدرآباد علاج کیلئے جارہے تھے کہ کاماریڈی کے قریب انٹرسٹی ایکسپریس میں خاتون کو شدید دل کا دورہ پڑا جس سے ان کی موت ہوگئی ۔ مقامی جی آر پی سب انسپکٹر تھاونایک آر پی ایف سب انسپکٹر سداھکر نعش کو ایمبولنس کی مدد سے مہاراشٹرا کو ان کے آبائی گاؤں منتقل کردیا ۔ مرحومہ کے نواسے سید ایان عمر 16 سال میت کے ساتھ ہیں ۔ اطلاع ملتے ہی کاماریڈی مجلس کے قائد مشو ریلوے اسٹیشن پہونچ کر تفصیلات حاصل کیں اور میت کی منتقلی میں رہنمائی کی ۔
بی جے پی قائدین اور ورکرس کی بی آر ایس میں شمولیت
محبوب نگر /14 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام ریاستی حکومت کی شاندار کارکردگی اور محبوب نگر کی ترقی سے زبردست متاثر ہیں اور بی آر ایس میں خوشی سے شامل ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر آبکاری وی سرینواس گوڑ نے تقریباً 100 بی جے پی قائدین اور ورکرس کا بی آر ایس میں استقبال کرتے ہوئے کیا ۔ شامل ہونے والوں میں اے روی کمار یادو ، جی مہیش یادو ، راجیش یادو ، ستیہ نارائنا ، پولا موتی بابو شامل تھے ۔ مقامی کونسلر نرسملو نے ان کی قیادت کی ۔ ان تمام کا تعلق کوئل کنڈہ چوراہے سے تھا ۔ ریاستی وزیر نے گلابی کھنڈوا پہناتے ہوئے ان کا خیرمقدم کیا ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین نرسملو ، موڈا چیرمین ویکنا ، وائس چیرمین گنیش ، ٹاون صدر شیو راج ، منڈل صدر سرینواس یادو ودیگر موجود تھے ۔