حملہ آوروں کو یقین تھا کہ کوئی کچھ نہیں کرسکتا : یوگیندر یادو
گڑگاؤں 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سوراج انڈیا کے لیڈر یوگیندر یادو نے گڑگاؤں میں مسلم خاندان پر بہیمانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حملہ آوروں کو پورا یقین تھا کہ ان کی سفاکانہ غلط کاریوں پر کوئی سزا نہیں دی جائے گی۔ یادو نے گزشتہ روز بھوپ سنگھ نگر میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔ اُنھوں نے گڑگاؤں انتظامیہ اور حکومت ہریانہ سے مطالبہ کیاکہ وہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرہ خاندان خود کو محفوظ محسوس کرسکے۔ اُنھوں نے کہاکہ اس قسم کا تشدد صرف اُسی وقت ہوسکتا ہے جب سازشیوں کو پورا یقین رہے کہ اُنھیں کوئی کچھ نہیں کرسکتا۔
