مرکز سے سپریم کورٹ کی جواب طلبی، دو وزارتوں کو نوٹس
نئی دہلی 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک کی تمام مساجد میں مسلم خواتین کو داخلہ کی اجازت کے لئے دائر کردہ مفاد عامہ کی ایک درخواست سپریم کورٹ نے مرکز سے جواب طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس اے بوبڈے اور جسٹس ایس عبدالنذیر پر مشتمل بنچ نے مساجد میں خواتین کے داخلے کے لئے پیش کردہ درخواست پر مرکزی وزارت انصاف و قانون اور وزارت اقلیتی اُمور سے جواب طلب کیا ہے۔ قبل ازیں ایک خاتون یاسمین احمد پیرزادے نے مفاد عامہ کی یہ درخواست کی تھی اور اس بنیاد پر مسلم خواتین کو مساجد میں داخلہ دینے سرکاری حکام اور وقف بورڈ جیسے مسلم اداروں کو اس بنیاد پر داخلہ دینے کی استدعا کی تھی کہ اس (اجازت) سے انکار دراصل ان کے مختلف بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہوگا۔