مسلم طلبہ کو ایم بی بی ایس داخلہ پر میڈیکو ایوارڈ

   

اتوار کو دفتر سیاست میںجناب عامر علی خان کے ہاتھوں تقسیم
حیدرآباد /18 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ کے 60 گورنمنٹ نان میناریٹی پرائیویٹ اور مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں نیٹ 2024 کے اسکور پر فری ایم بی بی ایس ( اے زمدہ ) داخلہ حاصل کرنے والے مسلم طلبہ کی تعداد 810 رہی ۔ ادارہ سیاست اور ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے باہمی اشتراک سے اتوار 20 اتوار کو صبح 10 بجے تا ایک بجے لڑکوں کیلئے اور دوپہر دو بجے تا 5 بجے لڑکیوں کیلئے میڈیکل ایوارڈ ، میڈل توصیف نامہ جناب عامر علی خان ایل ایل سی ، نیوز ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں دئے جائیں گے ۔جناب محمد لطیف خان چیرمین ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ کسی بھی کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ پانے والے طلبہ وقت پر شرکت کریں ۔ کنوینر ایم اے حمید نے شرکت کی اپیل کی ۔