مسلم قیدی معاملہ : امریکہ کا چین پر پابندی عائد کرنے کا اشارہ

   

واشنگٹن،15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے چین کے صوبہ ژنجیانگ میں مسلمانوں کو قیدی بنائے جانے کے مسئلے پر چین پر پابندی لگانے کے اشارے دئے ہیں۔محکمہ خارجہ کے ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے جمعرات کو نامہ نگاروں سے کہا،‘‘ہم چین سے ان پالیسیوں کو ختم کرنے اور من مانے طریقے سے گرفتار کئے گئے مسلمانوں کو رہا کرنے کا دباؤ بناتے رہیں گے ۔ہم مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کے لئے پرعزم ہیں اور ان کے خلاف پابندی لگانے پر غور کررہے ہیں۔’’انہوں نے کہا کہ امریکہ اس معاملے پر اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ اس کے انسانی حقوق ہائی کمشنر کے ساتھ بات کر کے اس معاملے کو ترجیح کے ساتھ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔واضح رہے کہ چین نے پورے ژنجیانگ علاقے سے دس لاکھ سے زیادہ ترکی کے شہری مسلمانوں کو سیاسی تعلیم دینے کے نام پر مبینہ طورپر گرفتار کررکھا ہے ۔دوسری جانب ملک کے شمال مغرب میں رہنے والے ایغور مسلمانوں کو بھی بڑی تعداد میں انسداد دہشت گردی کی لڑائی کی آڑ میں گرفتار کررکھا ہے ۔وہیں چین نے اپنے اوپر لگے ان سبھی الزامات کو سرے سے خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نسلی امتیاز کے خاتمے سے متعلق بین الاقوامی معاہدے پر پوری طرح عمل کرتا ہے ۔