مسلم معاشرے سے اسکول ڈراپ آؤٹ کی روایت ختم کرنے کا عزم

   

علی گڑھ یونیورسٹی کا ’سر سید ایوارڈ ایکسلنس‘ باوقار: ڈاکٹر عبد القدیر
حیدرآباد۔18/اکتوبر(راست) چیرمین شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس ڈاکٹر محمد عبد القدیر کا شمس آباد ایئر پورٹ پر شاہین گروپ کے اساتذہ، اسٹاف کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندوں کی جانب سے پرتباک استقبال کیا گیا۔ڈاکٹر عبد القدیر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے سر سید ایکسلنس ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد آج حیدرآباد پہنچے اور بیدر کیلئے روانہ ہوگئے۔ ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے علی مسلم یونیورسٹی کے انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے شاہین گروپ کی تعلیمی اور سماجی اصلاح کیلئے تین دہائیوں پر محیط جدوجہد سے بھرپور خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس باوقار ایوارڈ سے سرفراز کیا جس سے ان کے حوصلے اور بلند ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہین گروپ کا حفظ پلس پروگرام آج ہندوستان کی ہر ریاست کے اسکولس اور مدارس میں شروع کیا گیا ہے جس کی بدولت ان گنت حفاظ کرام جنہوں نے بنیاد ی تعلیم حاصل نہیں کی تھی وہ بھی برج کورج کی تکمیل کے بعد پروفیشنل کورسس میں داخلے کے اہل ہوئے ہیں۔