مسلم نمائندوں کے ہمراہ امن کمیشن کا اجلاس

   

آرمور۔ آرمور میونسپل کے احاطے میں مرکزی کمیٹی آرمور ذیلی کمیٹیوں کے ضمیداروں کے علاوہ مسلم سیاسی نمائندوں کے ہمراہ امن کمیٹی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا اس اجلاس میں میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون میونسپل کمشنر شیلجا اسٹیشن ہاوز آفیسر راگھاویندر نے شرکت کی اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے ضمیدار محمد کلیم، محمد عمر کے علاوہ مسلم نمائندہ کونسلر آرمور عبدالرحمن ،سید عتیق، محمد امتیاز، سید فیاض، ظہیر علی، نے عیدالاضح? کے متعلق صاف صفائی اور دیگر اقدامات کی سہولت پہنچانے کے لیے میونسپل کمشنر شیلجا کو تحریری یاداشت حوالے کی جس پر میونسپل چیرپرسن اور کمشنر نے صاف صفائی کے لیے میونسپل عملہ اور گاڑیوں کو فراہم کرنے اور دیگر انتظامات کی سہولت بہم پہنچانے کا تیقن دیا اس موقع پر ایس ایچ او راگھاویندر نے بتایا کہ قربانی کے موقع پر صاف صفائی کا خیال رکھیں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی طرف توجہ دلائی ۔