مسلم نوجوان کا ہاتھ کاٹنے والے ہنوز آزاد

,

   

ہریانہ کے 28 سالہ اخلاق سلمانی کا کوئی پرسان حال نہیں
پانی پت : ہریانہ کے نانوٹا علاقہ میں گزشتہ ماہ ایک مسلم نوجوانوں کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ رونگٹے کھڑے کردینے والا واقعہ ہے ۔ لیکن ہنوز مرتکبین آزاد گھوم رہے ہیں ۔ 28 سالہ زلف تراش اخلاق سلمانی روزگار کی تلاش میں اپنے مقام سے پانی پت کیلئے چل پڑا تھا ۔ راستہ میں شرپسند ہندو عناصر نے اسے روک کر خوب تنگ کیا اور جب اس کے ہاتھ پر بسم اللہ الرحمن الرحیم کا مماثل ابجد عدد 786 کندہ دیکھا تو وہ مزید بھڑک اٹھے ۔ اخلاق کے بھائی اکرام نے بتایا کہ انتہاپسندوں نے 786 والا ہاتھ کاٹ ڈالا اور اسے بیہوشی کی حالت میں مقامی ریلوے اسٹیشن پر ڈال دیا ۔ بعض لوگوں نے اسے دیکھا اور پتہ چلا کہ گھر والوں کو اطلاع دی ۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ پولیس اور دیگر حکام نے ابھی تک اس سفاکانہ واقعہ کا نوٹ نہیں لیا اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔ اخلاق سلمانی اس اعتبار سے بے یارو و مددگار پڑا ہے ۔