مسلم چوڑی فروش کو 3 ماہ قید کے بعد ضمانت

   

اندور : مسلم چوڑی فروش جسے اندور میں ہندو ہجوم نے اُس کے مذہب کی بناء زدوکوب کیا تھا اور پھر پولیس نے اُسے ہی گرفتار کرلیا تھا، جیل میں 3 ماہ گزارنے کے بعد آج منگل کو اُسے ضمانت دی گئی۔ تسلیم علی کو مدھیہ پردیش ہائیکورٹ کی اندور بنچ نے راحت عطا کی ہے۔ تسلیم کے وکیل احتشام ہاشمی نے اِسے دستور کی جیت بتایا۔