ممبئی ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر رام داس اتھاولے نے آج کہا کہ مہاراشٹرا میں تعلیم کے شعبہ میں مسلمانوں کو پانچ فیصد کوٹہ کا اعلان این سی پی اور کانگریس کی جانب سے حلیف پارٹی شیوسینا کو پریشانی میں ڈالنے کی کوشش ہے۔ اتھاولے نے کہا کہ سینا مذہب کی بنیاد پر اس طرح کے ریزرویشن کی مخالف رہی ہے۔ انہوں نے دہرایا کہ چیف منسٹر ادھوٹھاکرے کو مہاوکاس اگھاڑی حکومت سے نکل کر دوبارہ بی جے پی سے اتحاد کرلینا چاہئے۔