نئی دہلی: مرکزی وزیر اقلیتی بہبود مختار عباس نقوی نے منگل کے کہا کہ مسلمانوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ رمضان المبارک کے موقع پر گھرو ں پر عبادت کریں گے،جیسے انہوں نے شب برأت کے موقع پر کی تھی۔
کوویڈ۔19 کے پیش نظر لاک ڈاؤن تحدیدات کی پوری طرح پابندی کریں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے تمام مذہبی قائدین، ائمہ، مذہبی و سماجی تنظیمیں نے متفقہ طور پر فیصلہ کرلیا کہ وہ گھروں پر رہتے ہوئے گھروں میں عبادت کریں گے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ عالمی و قومی مسلم رہنماؤں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک میں اجتماعات سے گریز کریں۔