مسلمان شہری نے ہنومان مندر کی تعمیر نو کیلئے اراضی تحفہ میں دی

   

بنگلورو: بنگلورو سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ مسلم شخص ایچ ایم جی باشا نے بنگلورو رورل ڈسٹرکٹ کے تعلقہ ہوسہ کوٹے میں ایک ہنومان مندر کی دوبارہ تعمیر کیلئے 1.5 گنٹے(1633.5 مربع فٹ) اراضی تحفہ میں دی ہے۔ اس کی لاگت 80 تا ایک کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے۔باشا ٹرانسپورٹ بزنس کرتے ہیں۔ چھوٹی سی ہنومان مندر سے متصل ان کی تین ایکر اراضی ہے جس میں سے انہوں نے 1.5 گنٹے اراضی تحفہ میں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آپسی نفرت پھیلانے سے روکنا ہوگا۔ میرے ارکان خاندان نے اس اراضی کو تحفہ میں دینے سے اتفاق کیا تھا۔