مسلمان مجھے انا پکارتے ہیں، سینئر بی جے پی لیڈر کے ایس ایشورپا کا بیان

   

حیدرآباد 23 اپریل (سیاست نیوز) بی جے پی کے سینئر لیڈر کے ایس ایشورپا نے کہاکہ بی جے پی میں کوئی ذات پات نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ میرے چاہنے والوں میں مسلمان بھی ہیں اور عیسائی بھی ہیں۔ یہ لوگ میرے پاس آتے ہیں۔ مجھے انا پکارتے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ وہ مسلمانوں کے خلاف نہیں ہیں۔ وہ یقینا ان لوگوں کے خلاف ہیں جو قوم دشمن ہیں۔

دھان کے کسانوں کو دو دن میں رقم کی اجرائی : ہریش راؤ
حیدرآباد 23 اپریل (سیاست نیوز) وزیر فینانس ہریش راؤ نے کہاکہ مرکز کے عدم تعاون کے باوجود ریاستی حکومت کسانوں سے دھان کی خریدی کررہی ہے اور اس کی رقم 48 گھنٹوں کے اندر ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔ مسٹر ہریش راؤ کل سدی پیٹ اربن منڈل میں ویلکٹ پور میں دھان کی خریدی کے ایک مرکز کا افتتاح کرنے کے بعد مخاطب کررہے تھے۔ یہ کہتے ہوئے کہ کسانوں کی فلاح و بہبود چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی ایک ترجیح ہے۔