حیدرآباد ۔ 18 ۔ جون : ( راست ) : صدر آل انڈیا مسلم کانفرنس مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے مسلم برادران کی موجودگی میں مباحث کے دوران کٹر فرقہ پرست امیش دیوگن نے نیوز 18 ٹی وی چینل پر سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کی شان اقدس میں ایسی گستاخی کی ہے جو ناقابل برداشت ہے ۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ نیوز 18 ٹی وی چینل کا بائیکاٹ کریں اور اسے دیکھے ہی نہیں اور ٹی وی مباحث میں بھی حصہ نہ لیں ۔ مولانا نے مزید کہا کہ اس تعلق سے چوطرفہ تمام ہندوستان میں امیش دیوگن کے خلاف مقدمات درج کریں تاکہ پھر کوئی دوسرا چینل ایسی گستاخی نہ کرسکے ۔ میں وزیراعظم جناب نریندر مودی سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ وہ امیش دیوگن کے خلاف سخت کارروائی کرے کیوں کہ وزیر اعظم بھی ہر سال مختار عباس نقوی کے ذریعہ خواجہ کے دربار میں چادر بھیجتے ہیں ۔۔