لکھنو : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مرکزی حکومت کی جانب سے سی اے اے کے نفاذ کے بعد ملک بھر کے مسلمانوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔بورڈ کے رہنما مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ سی اے اے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ملک بھر کے مسلمانوں سے میری اپیل ہے کہ وہ امن کے ماحول کو برقرار رکھیں۔ بورڈ کی قانونی کمیٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد اس سلسلہ میں بورڈ کی جانب سے باضابطہ بیان جاری کیا جائے گا۔
